ضلع کونسل ملاکنڈ کا 4ارب 2کروڑ سے زائد کا ٹیکس فری بجٹ منظور

ضلع کونسل ملاکنڈ کا 4ارب 2کروڑ سے زائد کا ٹیکس فری بجٹ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ )ضلع کونسل ملاکنڈ نے 4ارب2کروڑ20لاکھ روپے کے سالانہ ٹیکس فری متوازن بجٹ کی کثرت رائے سے منظوری دے دی جبکہ ضلع ناظم سید احمد علی شاہ اور اپوزیشن ممبر اصغر ایوب کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا پہلے گذشتہ بجٹ کے حساب اور وعدوں پر عمل کے مطالبے پرضلع ناظم سیخ پا ہو گئے اور کونسل مچھلی منڈی بن گئی تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ملاکنڈ کا بجٹ اجلاس دودن کے وقفے کے بعدکنونیئر ابرار خان یوسفزئی کی صدارت میں ہوا جس میں ضلع ناظم سید احمد علی شاہ اے ڈی سی نعیم خان سمیت سرکاری محکموں کے نمائندوں اور کونسل کے مرد وخواتین ممبران نے کثیر تعداد میں شر کت کی اجلاس کے آغاز پر ضلع ناظم اور چیئر مین فنانس کمیٹی امجد علی شاہ نے تجویر پیش کی کہ چونکہ بجٹ کی تیاری میں فنانس کمیٹی میں شامل تمام جماعتوں کے ممبران کی سخت محنت شامل ہے اور یہ متفقہ بجٹ ہے اسلئے کسی ترمیم وبحث کے بغیر اس کی منظوری دے دی جائے جبکہ اپوزیشن کے بعض اراکین نے اس سے اتفاق نہیں کیا تاہم کثر ت رائے کی بنیاد پر اس کی منظوری دے دی گئی پی ٹی آئی کے ممبر اصغر ایوب نے کہاکہ بحث کے بغیر بجٹ پاس کرنا خلاف قاعدہ ہے انھوں ے کہاکہ بجٹ تقریر حقائق کے بر عکس ہے کیونکہ طلبا کی حوصلہ افزائی کی کسی بھی سکیم پر گذشتہ سال عمل نہیں کیا گیاانھوں نے ترقیاتی سکیموں اور تحفظ اراضی کے مختص فنڈز کے استعمال کا ریکارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیااس دوران ضلع ناظم کے ساتھ ان کی سخت تلخ کلامی ہوئی جبکہ خاتون ممبر نے کونسل کے مچھلی منڈی جیسے موحول کو اراکین کیلئے باعث شرم قرار دیاکونسل کے ممبران تحسین اللہ فرید خان راشد خان نورانی جہان بادشاہ صدام حسین فضل منان سبحانی گل اور خاتون ممبران نے اس موقع پر اپنے اپنے حلقوں میں بجلی سکولوں واٹر سپلائی سمیت مختلف مسائل پر بحث کی۔