مہمند ایجنسی ،زکواۃ فنڈز اور سکالر شپ ریلز نہ ہونے پر لیس کا خدشہ

مہمند ایجنسی ،زکواۃ فنڈز اور سکالر شپ ریلز نہ ہونے پر لیس کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمندایجنسی(نمائندہ پاکستان)محکمہ زکواۃ مور اسکالرشپ سمیت دیگر شعبوں کے فنڈ ابھی تک استعمال نہ ہونے کیوجہ سے لپس ہونے کا خدشہ ہے۔مقامی زکواۃ کمیٹوں کے اکاؤنٹ نہ کھلنے کیوجہ سے لاکھو ں کا فنڈ بروقت استعمال نہ ہوسکا۔ تقریباتین سال قبل ایجنسی زکواۃ چیئرمین کی وفات کے بعد دوسرے ایجنسی زکواۃ چیئرمین کی تقرری ہوئی ہے جس کے بعد مقامی زکواۃ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئے ہیں۔مگرابھی تک ان کے اکاؤنٹ کھولنے کا مرحلہ مکمل نہیں ہواہے۔جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات کی شارٹ کورسزکیلئے مختص شدہ مورا سکالرشپ کے تقریبا 45لاکھ روپے سالانہ فنڈ ابھی تک استعمال نہیں ہواہے۔جس کی وجہ سے ایک طرف سینکڑوں طلباء و طالبات شارٹ کورسز سے محروم ہورہے ہیں۔تو دوسری طرف فنڈ لپس ہونے کا حدشہ ہے اسطرح زکوۃ فنڈ سے غریب و نادار مستحقین کو دوائی بھی ملتی تھی۔مگر تقریبادو سال سے دوائی دینے کا سلسلہ بھی بند ہواہے۔محکمہ کے زیادہ ترسٹاف کی تنخواہیں بروقت نہیں ملتی ہے۔جس کی وجہ سے سٹاف کیلئے مشکلات کا سامنا ہوتاہے۔اسطرح جہیز،گزارہ الاؤنس و دیگر مدمیں بھی غریب و مستحقین فنڈ کے استعمال کے منتظر ہیں۔