حکم عدولی پر چیف ایگزیکٹو پیسکو کو توہین عدالت کا نوٹس

حکم عدولی پر چیف ایگزیکٹو پیسکو کو توہین عدالت کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اورجسٹس اعجازانورپرمشتمل دورکنی بنچ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پرچیف ایگزیکٹوسمیت پیسکو حکام کوتوہین عدالت کانوٹس جاری کردیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز شاہ فیصل الیاس ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررحیم اللہ کی توہین عدالت کی درخواست پر جاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذارکاوالد پیسکو میں ملازم تھااورملازمین کے بچوں کے کوٹے کے تحت درخواست گذارنے محکمے کو ملازمت کیلئے درخواست دی تھی لیکن اس پرکوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا تھاجس پشاورہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائرکی گئی اور عدالت عالیہ کے دورکنی بنچ نے2015ء میں رٹ منظور کرکے چیف ایگزیکٹوپیسکو کودرخواست گذار کو ملازمت دینے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم عدالتی احکامات کے باوجود درخواست گذار کو تاحال ملازمت نہ مل سکی جو توہین عدالت کے زمرے میں آتاہے لہذامتعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے فاضل بنچ نے چیف ایگزیکٹوپیسکو ٗ ایچ آر ایم اورایچ آرڈی کوشوکاذ نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا۔