شیر گڑھ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ، تین ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

شیر گڑھ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ، تین ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) تھانہ شیر گڑھ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ، تین ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتارتفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں تھانہ شیر گڑھ کے علاقہ جلالہ میں نامعلوم ملزمان نے جواں سال نظار علی ٹیلر ماسٹر ولد یار ملا خان ساکن اتحاد کالونی جلالہ کو قتل کر کے نعش اراضیات میں پھینک دی تھی، جس کی رپورٹ مقتول کے بھائی عظمت خان نے تھانہ شیر گڑھ میں درج کرائی ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے اس اندھے قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی تخت بھائی سرکل کیپٹن (ر) علی بن طارق کی سربراہی میں ایس ایچ او شیر گڑھ ولایت شاہ خان ، تفتیشی آفیسر تاج محمد خان ، اور اے ایس آئی یوسف خان ٹیم تشکیل دیا۔ جنہوں نے دن رات انتھک محنت کر کے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کر کے ملزمان نعیم اللہ ولد میر عالم خان، جھانگیر خان اور حسین علی پسران زرین گل ساکنان اتحاد کالونی جلالہ کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کئے۔ دوران تفتیش ملزمان اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ملزم نعیم اللہ ولد میر عالم خان نے پولیس کو بتایا کہ مقتول نظار علی موبائل فون پر ہمارے گھر کی مستورات کو فون کالز کرتا تھا،جس پر میں نے مقتول کو بہانے سے گھر کے باہر اراضیات میں لے جاکر باتوں باتوں میں ہماری تکرار ہوئی جس پر طیش میں آکر اپنے رشتہ داروں جھانگیر خان اور حسین علی کیساتھ مل کر پستول سے فائر کر کے قتل کیا اورموقع سے فرار ہوگئے۔