حویلیاں ،گھر کی چھت منہدم معجزاتی طور پر اہل خانہ بچ گئے

حویلیاں ،گھر کی چھت منہدم معجزاتی طور پر اہل خانہ بچ گئے

  



حویلیاں ( تحصیل رپورٹر) محلہ بیگہ کے غریب شخص کا مٹی چھت مکان گر گیا گھر میں موجود میاں بیوی معجزاتی طور پر بال بال بچ گئے غریب شخص کے پاس مکان تعمیر کرنے کے لئے سرمایہ نہ ہونے پر سیاسی سماجی اور دیگر مخیر حضرات سے امداد کرنے کا متاثرہ شخص کا موبائل نمبر ) (03105344972 مطالبہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز حویلیاں محلہ بیگہ کے رہائشی محمد نعیم ولد محمد محبوب نے صحافیوں کو بتایا کہ گذشتہ ہونے والی بارشوں کے بعد میرا رہائشی مکان جو کہ تقریبا تین ساڑھے تین مرلہ پر واقع ہے اور جسے میں آج کے اس دور میں بھی گنجائش نہ ہونے اور اپنی غربت کے سبب پکا نہیں کروا سکا جو کہ مٹی چھت ہے اور جسکی چھت گذشتہ روز اچانک نیچے آن گری ان کا کہنا تھا کہ میں اور میری بیوی اتفاق سے گھر میں ہی تھے لیکن معجزاتی طور پر اللہ نے ہمیں بچا لیا ہمیں معمولی چوٹیں ضرو آئیں لیکن اللہ کا کرم ہوا انھوں نے اپنے خاندا ن کے متعلق بتایا وہ اپنی بیوی اور دو بچے جن میں ایک بچی اور ایک بچے کے ہمراہ اسی مکان میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں اور وہ خود رنگ چونے کا کام دیہاڑی کی بنیاد پر کر کے اپنی اور بال بچوں کی کفالت کر رہے ہیں ان کے مطابق متعلقہ گھر کی چھت گرنے بعد ان کے سر چھپانے کی جگہ نہیں رہی اور اسے دوبارہ تعمیر کرنے کے لئے ان کی استطاعت بھی نہیں ہے میڈیا کے زریعہ انھوں نے حویلیاں و گردونواع کے مخیر حضرات سے مالی امداد کا مطالبہ کیا اور اپنا موبائل نمبر 03105344972پر رابطہ کی اپیل بھی کی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...