مردان ،گٹر میں بچے کے گرنے کے واقعہ کیخلاف شہریوں کا مظاہرہ

مردان ،گٹر میں بچے کے گرنے کے واقعہ کیخلاف شہریوں کا مظاہرہ

  



مردان ( بیورورپورٹ)شیخ ملتون میں گٹر میں گر کر بچے کی ہلاکت کے واقعے کے خلاف شہریوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اورایم ڈی اے دفتر کے سامنے نعرہ بازی کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا مطالبہ کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے واقعے کی تحقیقات مکمل کرکے ڈی پی او کو کاروائی کا حکم دے د یاتفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شہر کی جدید بستی شیخ ملتون کے سیکٹر ای میں چارسدہ کے علاقہ مندنی سے تعلق رکھنے والے گل فراز کا چارسالہ بیٹا عفان والدین کے ہمراہ واک پر جارہاتھا کہ کئی فٹ گہرے کھڈے میں گر کر جان بحق ہوگیاجس کے خلاف شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی علاقے کے سینکڑوں مکینوں نے پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما ظاہرشاہ ،مسلم لیگی رہنما بختیار ایڈوکیٹ اور ایپکا کے صوبائی صدر اورنگ زیب کشمیری کی قیادت میں ایم ڈی اے کی مبینہ غفلت او رلاپرواہی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا مشتعل مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر متعلقہ محکموں کے خلاف نعرے درج تھے ان کامطالبہ تھاکہ واقعے کے مرتکب حکام کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے قرارواقعی سزادی جائے اور شہریوں کے جان ومال محفوظ بنانے کے لئے بستی میں کھودے گئے کھڈوں کو فی الفور بند کیاجائے اور ترقیاتی کاموں کو جلد ازجلد مکمل کیاجائے علاقے کے مکینوں فضل ربی خان اور وزیر خٹک نے اخبارنویسوں کا بتایاکہ نااہل حکام کی غفلت کے باعث پوری جدید بستی کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے اور بڑے بڑے کھڈے موت کے کنوؤں میں بدل گئے ہیں مختلف سیکٹروں اورپارکوں میں پانی جگہ جگہ کھڑاہے مچھروں کی بھرمارہے جس سے ڈینگی کا خطرہ بڑھ گیاہے معززین علاقہ نے کئی گھنٹوں تک احتجاجی دھرنا بھی دیا اس دوران پولیس حکام نے مظاہرین سے مذاکرات بھی کئے دریں اثناء ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے اسسٹنٹ کمشنر پرویز اقبال کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کرکے ڈپٹی کمشنر کو پیش کردی ڈپٹی کمشنر نے رپورٹ کی روشنی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو تحریری مراسلہ بیجھ دیاہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...