ضلع ٹانک ،اے ڈی بلدیات کی مصروفیات کے باعث ٹینڈر منسوخ

ضلع ٹانک ،اے ڈی بلدیات کی مصروفیات کے باعث ٹینڈر منسوخ

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)ضلعی حکومت کے سال 2015-16کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات نے ذاتی مصروفیات کے باعث منسوخ کردےئے ٹینڈرز کیلئے نئی تاریخ کااعلان بعد میں کیا جائیگا ضلع کونسل ٹانک کے پچھلے تین سال سے التواء کا شکار ترقیاتی بجٹ کے ٹینڈرز کی مشتہری کے بعد اب اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی ذاتی مصروفیات کے باعث منسوخ کئے جارہے ہیں جس سے ضلع بھر کے ترقیاتی کاموں کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز التواء کا شکار ہورہے ہیں ٹینڈر ز منسوخی کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ یوسف کریم اور سیکریٹری اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام محمد حاضر ی لگانے اوردن دس بجے نوٹس اویزاں کرنے کے بعد دفتر سے غائب ہوگئے دفتر میں موجود عملہ گستاخی ،غیر مناسب رویے ،گالم گلوچ اورانکے آئے ہوئے مسلح رشتہ دار ٹھیکیداروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے ۔ دوسری جانب ٹینڈرز منسوخی کے بعد جمعیت کے ضلعی ممبر اسفندیار کنڈی اور ضلعی ناظم ٹانک مصطفی کنڈی کے درمیان بغیر کسی وجہ کے ٹینڈرز منسوخ کرنے کے باعث ڈپٹی کمشنر آفس میں جاری اے ڈی پی میٹنگ میں تلخ کلامی ہوئی جسکے باعث ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یوسف کریم کے پاس اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات کااضافی چارج ہٹاکر انجینئر لوکل گورنمنٹ خالد نعیم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کااضافی چارج سونپ دیاگیاال ڈسٹرکٹ ٹھیکیدار یونین نے وزیر بلدیات ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی جبکہ عملے کی غیر حاضری اور دھمکیوں کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر