تیمرگرہ،طلباء کاملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے نتائج کیخلاف مظاہرہ

تیمرگرہ،طلباء کاملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے نتائج کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیمرگرہ ( بیور ورپور ٹ ) ملاکنڈ تعلیمی بورڈ نتا ئج کے خلاف سینکڑوں طلبہ کا تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج ،دیر پشاور شاہرہ ہرقسم ٹریفک کے لئے بند ملاکنڈ تعلیمی بور ڈ کے زیر اہتمام حالیہ ایف اے ،ایف ایس سی امتحانات نتا ئج میں بڑے پیمانے پر طلبہ فیل ہو نے کے خلا ف شہید چوک تیمرگرہ میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام بھرپور احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس میں سینکڑوں طلبہ شریک ہو ئے ،طلبہ نے اس موقع پر بینرز اور کتبے اُ ٹھارکھے تھے جس پر بورڈ چےئرمین اور انتظامیہ کے خلا ف نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کر تے آئی جے ٹی دیر ڈویژن کے ناظم شعیب احمد ،انور عزیر ،اظہار اللہ و دیگر نے کہا ایف اے ،ایف ایس سی کے حالیہ امتحانات میں45ہزار طلبہ ( اُ میدواروں )نے حصہ لیا جس میں سے 21ہزار سے زایدطلبہ فیل ہو ئے ،جبکہ ہزاروں طلبہ پر ناجایز یو ،ایف ،ایم کیسز درج کئے گئے ،مقر ر ین نے کہا کہ ایک ساز ش صوبا ئی حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی مہم کو ناکام بنایا جارہا ہیں ، ہزاروں طلبہ اپنا تعلیمی سفر ادھورا چھوڑنے پر مجبور ہیں کہ حالیہ ایف اے،ایف ایس سی کے نتائج مین ملاکنڈ بورڈ نے طلباء کے ساتھ امتیازی اور ظالمانہ سلوک روا رکھے ہیں اس کی مثال تاریخ مین نہیں ملتی کیونکہ حالیہ امتحان میں ملاکنڈ بورڈ کے زیر اہتمام امتحان دینے والے 45ہزار طلباء میں سے21ہزار طلباء فیل کئے گئے ہی اُن کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ بورڈ کو ایک سازش کے تحت بدنام کیا جارہا ہے کیونکہ دیگر بورڈز ایف اے ،ایف ایس سی میں 1000سے زائد نمبرز پر ٹاف کیا جاتا ہے جبکہ ملاکنڈ بورڈ 950 سے زائد نمبرز پر ٹاپ نہیں کیا جاتا,مظاہرین نے 10اگست تک ایف اے ،ایف ایس سی کے پیپروں کا ری چیکنگ،ملاکنڈ بورڈ کے چیئر مین کے تبدیلی کے مطالبات کئے