ایس ایچ او حاجی محمد اورانچارج چوکی بچے پر تشدد کی پاداش میں معطل

ایس ایچ او حاجی محمد اورانچارج چوکی بچے پر تشدد کی پاداش میں معطل

  



صوابی (بیورو رپورٹ)آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او صوابی محمد صہیب اشرف نے تھانہ یار حسین کے ایس ایچ او حاجی محمد اور انچارج چوکی جگناتھ جہاد خان کو بچے پر تشدد کرنے کی پاداش پر معطل کر دیا۔ اور ڈی ایس پی صوابی اظہار شاہ خان کی قیادت پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی جو اس واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کرئے گی۔ ڈی ایس پی اظہار شاہ خان نے متاثرہ بچے کے گھر جا کران کے والد کے ساتھ ملاقات کر کے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ انکوائری مکمل ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی کی جائے گی بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز پولیس نے موضع سادات کلے میں ایک ٹیچر خالد کے حجرہ دو بچے طلب کئے ان پر عادل ولد نادر پر ٹیچر خالد سے موبائل سیٹ اور رقم چوری کرنے کا الزام تھا جو بعد میں یار حسین بازار کے ایک دوکان سے بر آمد ہوا تھا پولیس نے عادل کے دوسرے بھائی آٹھویں جماعت کے طالب علم تیرہ سالہ احتشام پر تشدد کیا جو زخمی ہونے پر باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی اطلاع ملنے پر آئی جی پی نے فوری نوٹس لے لیا #

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...