قاضی میڈیکل کمپلیکس کے ملازمین عدم تنخواہوں پر سراپا احتجاج
نوشہرہ(بیورورپورٹ) قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے ملازمین کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج ملازمین نے تمام شعبہ جات کو احتجاجاً تالے لگاکر تین گھنٹے علامتی احتجاج کیا ملازمین کے احتجاج سے ہسپتال میں داخل اور آنے والے مریضوں کو علاج معالجے کیلئے شدید دشواریوں کا سامنا ملازمین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر تنخواہوں کی ادائیگی برائے نعرے درج تھے ملازمین نے ڈائریکٹرمیڈیکل ڈاکٹر جہانگیر کی یقین دہانی پر اپنا احتجاج کل تک ملتوی کردیا تفصیلات کے مطابق قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے ملازمین جن میں میل نرسز ، فی میل نرسز، پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن درجہ چہارم، ٹیکنیشنز شامل تھے نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے تمام شعبہ جات کو احتجاجاً بند کردئیے گئے تھے جس سے دور دراز کے علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں اور ہسپتال کے وارڈز میں داخل مریضوں کو علاج معالجے کے حصول میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا مظاہرین نے قاضی میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ بورڈ آف گورنرز اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ہمیں جلد از جلد تنخواہیں ادا کی جائے کیونکہ ہم غریب لوگ ہیں اور ہمارے گھروں کے چولہے اسی سے جل رہے ہیں مظاہرین نے قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر جہانگیر کی یقین دہانی پر احتجاج ملتوی کردیا۔