کوہاٹ میں خواجہ سراؤں نے پولیس کیخلاف احتجاج کی دھمکی دے دی

کوہاٹ میں خواجہ سراؤں نے پولیس کیخلاف احتجاج کی دھمکی دے دی

  



کوہاٹ (بیورو رپورٹ) خواجہ رسراؤں نے پولیس کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی عوام کے جان و مال کی محافظ خود بھیڑیاں بن گیا پولیس کی وردی میں چھپے بھیڑیے کے خلاف اعلیٰ افسران کارروائی کریں ان خیالات کا اظہار پنڈی روڈ محمد نگر کے قریب رہائش پذیر خواجہ سراؤں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ پولیس کانسٹیبل رات کے وقت مدہوشی کے عالم میں خود اور اپنے ساتھ سفید کپڑوں میں ملبوس دیگر ساتھیوں کو لے کر آتا ہے اور گھر میں زبردستی گھس کر نہ صرف گالم گلوچ اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرتا ہے بلکہ خواجہ سراؤں کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی بھی کوشش کرتا ہے ان خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ ہم ناچ گانا کر کے اپنا پیٹ پالتے ہیں مگر ایسے بدکردار ہمیں غلط کاموں پر مجبور کرتے ہیں ان خواجہ سراؤں نے SHO تھانہ MRS سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپنے جان و مال کے تحفظ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں تحفظ نہ دیا گیا تو مجبوراً پنڈی روڈ پر نکل کر احتجاج کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...