پی ٹی آئی باجوڑ کا ایف سی آر کے خاتمہ کیلئے احتجاج کا اعلان

پی ٹی آئی باجوڑ کا ایف سی آر کے خاتمہ کیلئے احتجاج کا اعلان

  



باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان ) ایف سی آر کے خلاف دھرنے کیلئے قافلوں کی صورت میں نکلنے کا پی ٹی آئی کا اعلان۔تفصیلا ت کے مطابق پی ٹی آئی کا ایک اہم اجلاس حاجی سید احمد جان کے حجرے میں منعقد ہوا جس میں ایجنسی بھر کے تحصیلوں کے ذمہ داران اور پارٹی ورکرز نے بھر پور شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی سید احمد جان نے کہا کہ ایف سی آر کے خلاف ہماری جدوجہد آخری مراحل تک پہنچ چکی ہے اور اس سلسلے میں گورنر ہاؤس کے سامنے قبائل کا ایک عظیم الشان دھرنا دیا جائے گا جس میں ہم باجوڑ ایجنسی سے11 اگست کی صبح کوقافلوں کی شکل میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کیلئے روانہ ہونگے اس موقع پر ایجنسی کے تمام تحصیلوں سے آئے ہوئے پارٹی قائدین اور ذمہ داران ملک سمیع اللہ متہ شاہ ،نظام الدین علی جان ،عرب خان چہارمنگ ،ارشادلوئی ماموند ، ملک لعلی خان نختر، ملک شینا گیلی، نور سید ماموند غونڈئی ،عبد المان سلارزئی ،ملک قادر لوئی ماموند ، حاجی سلطنت خان خار ، خیر الرحمان کلان ، زیر گل ،یار زمان ،ڈاکٹر سعید اور جہانزیب آف ناؤگئی ریٹائرڈ صوبیدار ملک مانو خان نے ایف سی آر دھرنے کیلئے اپنے تحصیلوں سے گاڑیوں کے انتظامات کرانے کا وعدہ کیا اجلاس سے تحریک انصاف کے رہنماء معمبر خان کے علاوہ ،ملک شاہ ولی ،ڈاکٹر ایوب ،اقبال افغان ،ملک سمیع اللہ ،یونس خان و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...