کوہاٹ ،5 باغی ڈسٹرکٹ کونسلران کی نااہلی کی درخواست خارج

کوہاٹ ،5 باغی ڈسٹرکٹ کونسلران کی نااہلی کی درخواست خارج

  



کوہاٹ (بیورو رپورٹ) جمعیت علماء اسلام کوھاٹ کے پانچ باغی ڈسٹرکٹ کونسلران کی نااہلی کی درخواست اسلام آباد الیکشن کمیشن نے خارج کر دی ڈسٹرکٹ کونسلران پر عائد کردہ الزامات مسترد‘ تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کوھاٹ کے جے یو آئی (ف) کوھاٹ کے پانچ باغی اراکین مومن شاہ ایڈووکیٹ‘ اقبال خان‘ شاہد محمود کاکی‘ اشفاق بنگش اور خاتون رکن الماس بیگم کے خلاف جمعیت علماء اسلام نے الیکشن کمیشن اسلام آباد میں جماعتی رکنیت سے نااہل کرنے کی درخواست دائر کی اراکین پر الزام تھا کہ انہوں نے ضلع ناظم کے انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں ووٹ دیا ہے جو جماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے الیکشن کمیشن نے باغی اراکین کا پی ٹی آئی اور جمعیت علماء اسلام کے مابین حلفاً طلاقاً معاہدے کا ثبوت پیش کیا جس پر الیکشن کمیشن نے انہیں الزامات سے بری کرتے ہوئے ان کے خلاف دائر کردہ درخواست خارج کر دی اور باغی ڈسٹرکٹ کونسلران کا موقف درست تسلیم کر لیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...