اے این پی کی منشور کمیٹی کا اجلاس ، انتخابی منشور کیلئے موصول تجاویز کا جائزہ
پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کی منشور کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین میاں افتخار حسین کی زیر صدارت باچا خان مرکز میں منعقد ہوا ، جس میں کمیٹی کے سیکرٹری سردار حسین بابک ، بشریٰ گوہر اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں 2018کے الیکشن کیلئے انتخابی منشور کے حوالے سے ملک بھر سے موصول ہونے والی مزید تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا ، کمیٹی کے چیئر مین میاں افتخار حسین نے تجاویز بھیجنے والی تمام تنظیموں اور تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی طرف سے بھیجی جانے والی تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا ،انہوں نے اس اہم کاوش اور دلچسپی پر تمام افراد اور تنظیموں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ کمیٹی موصول شدہ تجاویز کی مسلسل سکروٹنی کر رہی ہے ور اس حوالے سے کمیٹی کا آئندہ اجلاس مورخہ 14اگست2017ء بروز پیر کو منعقد ہو گا