ملاکنڈ بورڈ کے انٹر نتائج کا اعلان،ایبٹ آباد انٹرنیشنل مادل سکول نے میدان مار لیا

ملاکنڈ بورڈ کے انٹر نتائج کا اعلان،ایبٹ آباد انٹرنیشنل مادل سکول نے میدان ...

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈبورڈ نے انٹرکے نتائج کااعلان کردیا ایبٹ آبادانٹرنیشنل ماڈل سکول اینڈکالج بٹ خیلہ کیمپس نے میدان مارلیامیڈیکل میں پہلے پوزیشن حاصیل جبکہ ٹاپ 20میں تین پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی پہلے بارانٹرکے امتحان میں نمایاں پوزیشن لیناہمارے ادارکے طلباء کے کارکردگی کامنہ بولتاثبوت کالج کے پرنسپل پروفیسرمحمدنثارخان کے میڈیاسے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق مالاکنڈبورڈکے زیراہتمام انٹرکے سالانہ امتحان میں ایبٹ آبادانٹرنشنل ماڈل سکول اینڈکالج بٹ خیلہ کیمپس کے طلباء نے پہلے بارحصہ لیاگزشتہ روزبورڈکی جانب سے جاری شدہ نتائج کے مطابق ایبٹ آبادانٹرنیشنل ماڈل سکول اینڈکالج بٹ خیلہ کیمپس کے طالبہ نیل گل رولنمبر241157نے 961نمبرحاصیل کرکے مالاکنڈبورڈکے میڈیکل میں پہلے جبکہ بورڈ میں پانچویں پوزیشن حاصیل کی طالبہ کومل زیب رولنمبر241166نے957نمبرلیکر میڈیکل میں دوسری پوزیشن جبکہ بورڈمیں ساتویں پو زیشن حاصل کی طالبہ حبیبہ فیاض رولنمبر241162نے 925نمبرحاصیل کرکے مالاکنڈبورڈمیں انیس ویں پوزیشن حاصل کی دریں اثناء کالج کے پرنسپل پروفیسرمحمدنثاراورڈائریکٹر ذین العابدین نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہمارے کالج کے طلباء نے پہلے بارمالاکنڈبورڈکے زیراہتمام انٹرکے امتحان میں حصہ لیااوراللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہمارے کالج کے طلباء نے بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے ادارے کاسرفخرسے بلندکیاانہوں نے کہاکہ ہم ائندہ کیلئے بھی بھرپورکوشش کریں گے تاکہ کالج کے مزیدطلباء بھی بورڈ میں نمایاں مقام حاصل کرسکے ۔انہوں نے کہاکہ ہم والدین سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے کالج کے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اوربچوں کے تعلیم پرخصوصی توجہ دی جائے کیونکہ والدین کے تعاون کے بغیرکامیابی حاصیل کرناہمارے لئے مشکل ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر