اختیار ولی خان پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخوا کا ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مقرر

اختیار ولی خان پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخوا کا ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مقرر

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے نوٹیفکیشن کے مطابق اختیار ولی خان پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخوا کا ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مقررکردیا ہے خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع کے مسلم لیگی عہدیداروں نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف اور مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک مخلص اور دیرینہ کارکن کو خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اختیار ولی خان کو مقرر کیا ہے جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے اختیار ولی خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور صوبائی صدر امیرمقام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر بھرپوراعتمادکا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں ایک بہت بڑی ذمہ داری سونپی انہوں نے کہا کہ میری کوشش رہے گی کہ اس ذمہ داری کو بہ احسن طریقے سے سرانجام دے سکوں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...