شیر گڑھ ،مزدور کسان پارٹی اور آل پاکستان مسلم لیگ کا انتخابی اتحاد کا اعلان

شیر گڑھ ،مزدور کسان پارٹی اور آل پاکستان مسلم لیگ کا انتخابی اتحاد کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیرگڑھ (نامہ نگار)آل پاکستان مسلم لیگ اور مزدور کسان پارٹی نے 2018کے عام انتخابات کے لئے ضلع مردان کی سطح پر باقاعدہ اتحاد کا اعلان کردیااتحاد ضلع مردان بھر میں مشترکہ انتخابی امیدوار میدان میں اتارے گی اتحاد کا اعلان جنگہ لوند خوڑ کے مقام پر حاجی زیارت گل کی رہائش گاہ پر ایک بڑے جلسہ عام میں کیاگیا جلسہ عام سے آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر سرمیر خان،مزدورکسان پارٹی ضلع مردان کے صدر امیر وارث خان ، ڈاکٹر ذاکر خان، زیارت گل، فیض اللہ،پیراسلم شاہ اور اورنگ زیب نے بھی خطاب کیامقررین نے کارکنان پر زور دیا کہ 2018کے انتخابات کے لئے بھر پور تیاری کریں اور اعلان کیا کہ نواز شریف اور ان کی حکومت نے کرپشن کی انتہاء کردی مگر اب ان کا کرپشن مزید نہیں چلے گا 2018کے انتخابات میں عوام نواز لیگ کا جنازہ نکال دے گی اور کرپشن سے پاک نیا پاکستان کا آغاز ہوگا