صوبہ بھر کے 2000 گورنمنٹ ہائی سکولوں میں ’’پاپولر سائنس‘‘ سمر کیمپ شروع

صوبہ بھر کے 2000 گورنمنٹ ہائی سکولوں میں ’’پاپولر سائنس‘‘ سمر کیمپ شروع

  



پشاور( سٹاف رپورٹر )سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر کے 2000 گورنمنٹ ہائی سکولوں میں ’’پاپولر سائنس‘‘ سمر کیمپ شروع کردیا ہے جس میں صوبہ بھر کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے، سول سوسائٹی کی تنظیمیں، سیاستدانوں اور ہزاروں رضا کار حصہ لے کر اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے میں پرعزم ہیں۔پاپولر سائنس سمر کیمپ میں روزمرہ سائنس کے موضوعات شامل ہونگے اس کے علاوہ اس میں کھیلیں، ریسکیو اور سیفٹی اور ماحولیاتی صفائی جیسے موضوعات بھی شامل ہوں گے۔ سمرکیمپ گزشتہ سال وزیرتعلیم جناب محمد عاطف خان کی رہنمائی میں شروع کیا گیا۔ اس وقت سے بہت سے افراد اور ادارے ہمارے ساتھ شامل ہوکرطلباء کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں، کھیلوں، سماجی سرگرمیوں اور زندگی کے دوسرے شعبوں میں رہنمائی فراہم کررہے ہیں۔سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن شہزدا خان بنگش، کمشنر کوہاٹ، ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش اور تحصیل ناظم جاوید نور کے ہمراہ کوہاٹ کے گرلز اوربوائز سکولوں میں افتتاحی تقاریب میں شامل ہوئے جن میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر3، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جنگل خیل اور بوائز ہائی سکول نمبر1 شامل تھے۔ اس تقریب میں پاکستان سائنس فاؤنڈیشن، خوارزمی سائنس فاؤنڈیشن، روبوکڈز، پاکستان آسٹرونومی سوسائٹی، پاکستان سائنس کلب، ونڈر ٹری، سبق، نمریکا، روبومائزز، روبوٹکس، لرنوبوٹس، نمائش کراچی، ڈاکٹر فیصل ملیحا، عثمان گروپ، رضاکار اور افراد شامل تھے۔ سمر کیمپ14 اگست 2017 تک رہے گا اور اس کی تمام سرگرمیاں فیس بک پیج www.facebook.com/lpese.gov.pkپر ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...