نواز شریف نہ چاہتے ہوئے بھی اداروں سے ٹکراؤ کریں گے :منظور حسین وسان

نواز شریف نہ چاہتے ہوئے بھی اداروں سے ٹکراؤ کریں گے :منظور حسین وسان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر اور سندھ کے وزیر برائے صنعت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ نواز شریف اداروں سے ٹکراؤ نہ چاہیں لیکن ٹکراؤ ہوگا،جی ٹی روڈ ٹکراؤ کا راستہ اور اگست اہم مہینہ ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں پیرکوجاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بات یہیں نہیں رکے گی، بہت آگے جائے گی،ایسے حالات پیدا ہوں گے جو سسٹم کے لئے خطرہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب عوام کو پوزیشن بتائی جائے گی تو ایکشن کا ری ایکشن آئے گا،ماضی میں بھی سازشیں ہوتی رہیں،اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔منطور وسان نے کہا کہ اس بار نظام کو خطرہ ہوا تو انتخابات نہیں کوئی اور سٹ اپ آئے گا،شہباز شریف کے وزیراعظم نہ بننے پر نثار وزیر داخلہ نہیں بنے۔ انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر کے ہوتے پاکستان ٹوٹا، یہاں ڈکٹیٹرکیلئے کچھ اور باقیوں کیلئے قانون مختلف ہے، منظور حسین وسان نے متحدہ کہ متلعق دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان، لندن اور پی ایس پی ایک ہی ہیں ان کی قیادت مشرف کرسکتے ہیں،ایسا نہیں ہے تو فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال ترجمان کے بجائے خود تردید کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عائشہ احد اور عائشہ گلالئی جیسے اسکینڈل بہت سامنے آئیں گے یہ سلسلہ چل پڑا ہے جو رکے گا نہیں۔