مکہ مکرمہ کے قریب نیا شہر بنانے کا اعلان قابل تحسین ہے،عبدالرحمن سلفی

مکہ مکرمہ کے قریب نیا شہر بنانے کا اعلان قابل تحسین ہے،عبدالرحمن سلفی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرحمن سلفی اور ناظم اعلیٰ جماعت غرباء اہل حدیث مولانا مفتی انس مدنی نے خادم الحرمین شریفین کے اس اقدام کو قابل تحسین پیش کیا ہے وہ یہ کہ خادم الحرمین شریفین نے دنیا بھر سے آنے والے معتمرین کی سہولت کے لئے مکہ مکرمہ کے قریب نیا شہر اور بڑا ایئر پورٹ بنانے کا اعلان کردیا عمرہ اورحج پر آنے والے بغیر کسی رکاوٹ اور مشکل کے 15 منٹ میں حرم شریف مکہ مکرمہ پہنچ سکیں گے۔ امیر جماعت غرباء اہلحدیث مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے مکہ اورجدہ کے درمیان دنیا کا جدید ترین ایئر پورٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ بھی سعودی حکومت کا مستحسن اقدام ہے۔ دنیا کا جدید ترین ایئر بنانے کے علاوہ اس کے ساتھ نیا شہر بھی آبادہوگا اس کی جلد تعمیر شروع ہوگی۔ اس طرح حاجیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے یہ اقدامات قابل مستحسن ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...