پاکستان سیکولر نہیں مذہبی بنیادوں پر قائم ہوا ،علامہ شاہ عبد الحق

پاکستان سیکولر نہیں مذہبی بنیادوں پر قائم ہوا ،علامہ شاہ عبد الحق

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستا ن کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ پاکستان سیکولر نہیں مذہبی بنیادوں پر قائم ہوا ، دو قومی نظریہ کوئی سیاسی نعرہ نہیں مسلمانوں کے عقیدے میں شامل ہے ۔ یہ ملک لاکھوں مسلمانو ں کی جان کی قربانیوں اور قائد اعظم کے ساتھ علما ء مشائخ کی مشترکہ جدوجہد کا ثَمر ہے ۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے سلسلے میں دفتر جما عت اہلسنّت کراچی کے باہر پرچم کشائی کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر حاجی حنیف طیب،صوفی حسین لاکھانی،سید رفیق شاہ،مفتی ناصر خان،عبد القادرشیرازی،انور قادری ،افضال احمد ،شفیع رانا،عبد اللہ خلصائی بھی موجود تھے۔ شاہ عبد الحق نے کہا کہ آزادی صرف ایک لفظ نہیں بلکہ عظیم نعمت ہے ۔ پا کستا ن توڑنے کی با تیں کر نے والے خو د صفحہ ہستی سے مٹ جا ئیں گے لیکن پاکستا ن قائم و دائم رہے گا ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ وہ اپنی توجہ تعلیم پر مرکو ز رکھیں قائد اعظم محمد علی جنا ح اور علامہ ڈاکٹر اقبال کے افکا ر کی روشنی میں ارضِ وطن کی ترقی و خو شحا لی کی خا طر اپنے حصے کا بھر پو ر کر دار ادا کر تے ہو ئے وطن کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنائیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر