ناصرشاہ کی چوہدری منظور حسین کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

ناصرشاہ کی چوہدری منظور حسین کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات ،محنت ،ٹرانسپورٹ سید ناصرحسین شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات چوہدری منظور حسین کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے چوہدری منظور حسین اور ان کے اہلِ خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے ۔