کراچی: حیدری مارکیٹ میں پتھاروں میں آگ لگ گئی

کراچی: حیدری مارکیٹ میں پتھاروں میں آگ لگ گئی

  



کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع حیدری مارکیٹ میں پتھاروں میں آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا، تفصیلات کے مطابق حیدری مارکیٹ اتواربازار کے عقب دیوار کے پاس کاسمیٹکس کے پتھاروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ معمولی نوعیت کی تھی تاہم فوری طورپر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، جبکہ آتشزدگی کے دوران ہزاروں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...