شپنگ اور لوجسٹک کے موضوع پر کانفرنس 10اگست کو کراچی میں ہوگی

شپنگ اور لوجسٹک کے موضوع پر کانفرنس 10اگست کو کراچی میں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اکنامک رپورٹر)سسٹین ایبل شپنگ ، لوجسٹکس اینڈ سپلائی چین منیجمنٹ سمٹ اور ایگزیبیشن کا انعقاد 10اگست کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا، کانفرنس کا عنوان" سی پیک پاکستان میں کامیابی اور خوشحالی کا راستہ "رکھا گیا ہے، جس میں مختلف کارپوریٹ کمپنیز کے معروف اسپیکرز اپنے تجربات سے آگاہ اور سپلائی چین میں سی پیک کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔ اس موقع پردی پروفیشنلز نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹوآفیسراور کانفرنس کے آرگنائزرمحمود ترین نے بتایا کہ کانفرنس کا آغاز 10اگست کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا جس کا افتتاح وفاقی وزیربرائے پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو کریں گے جبکہ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی ، سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی چیئرپرسن ناہید میمن، پی این ایس سی کے چیئرمین عارف الٰہی سمیت دیگر معروف شخصیات مختلف سیشنز کی صدارت کریں گے۔ محمود ترین کے مطابق کانفرنس کے نمایاں اسپیکرز میں ACAAPکے چیئرمین محسن دھرسی، حنیف اجاری، عتیق الرحمان، بریگیڈیئر راشد صدیقی، طارق رنگونوالا سمیت ارسلان خان شامل ہیں۔ کانفرنس میں شپنگ اور لوجسٹکس سمیت مختلف شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔