کنزیومر ایسوسی ایشن کا صحت مند پاکستان واک میں شرکت کا اعلان

کنزیومر ایسوسی ایشن کا صحت مند پاکستان واک میں شرکت کا اعلان

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان نے چودہ اگست کو جشن آزادی کے موقع پرموٹا پے کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے کلفٹن میں منعقد ہونے والی صحت مند پاکستان واک کی بھر پور حمایت کا اعلان کیاہے اور تمام ارکین سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے یہ بات ایسوسی ایشن کے چیئرمین حنیف سعید کوکب اقبال نے حاجی عمر بقائی میموریل ایجوکیشن سوسائٹی،حاجی سعید میموریل ہیلتھ سوسائٹی ڈاکٹر ۔ یہ فیصلہ ڈاکٹر حنیف سعید کی سربراہی میں حاجی عمر بقائی میموریل ایجوکیشن سوسائٹی،حاجی سعید میموریل ہیلتھ سوسائٹی اور حلقہ فکروادب کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا، ڈاکٹر حنیف سعید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آزاد ہوئے ستر برس ہوگئے اللہ تعالیٰ نے خوش حالی بھی عطافرمائی ہے مگر صحت کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں، غلط تصورات کے باعث موٹاپے کو بیماری سمجھا ہی نہیں جاتا حالآنکہ یہ ام الامراض ہے اس لیے ضروری یہ ہے کہ14 اگست کو جشن آزادی کے موقع پر شعور بیدار کیا جائے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں موٹاپے کے خلاف آگہی کا دن اکتوبر دوسرے ہفتے میں منایا جاتاہے مگر یورپ میں دوبارہ یہ دن مئی کے تیسرے ہفتے میں علیحدہ سے بنایا جاتا ہے اس لیے موٹاپے کے خلاف دن کو ’’صحت مند پاکستان ’’سے منسلک کرکے منایا جائے گا،صحت مند پاکستان واک کو کامیاب بنانے کے لیے دیگر تنظیموں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ واک میں ملک کے مختلف شعبوں کی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر