کراچی، اے ایس ایف کی کارروائی، مسافر گرفتار، ہیرئن برآمد

کراچی، اے ایس ایف کی کارروائی، مسافر گرفتار، ہیرئن برآمد

  



کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی ائر پورٹ پراے ایس ایف نے دبئی جانیوالے ایک مسافر کر گرفتار کر کے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ایک کلو 30 گرام ہیرؤین برآمد کر لی ہے۔کراچی کے قائد اعظم انٹرنیشنل ائرپورٹ پر دبئی جانے والی پرواز FZ کے ایک مسافر محمد شہناز سے ایک کلو 30گرام ہیرؤین برآمد کر لی جس کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ملزم نے ہیرؤین سوٹ کیس میں چھپا رکھی تھی۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر