85سال سے زائد عمر کے پنشنرز کو ادائیگی شروع ہوچکی ہے،ملک عبدالمجید ملک

85سال سے زائد عمر کے پنشنرز کو ادائیگی شروع ہوچکی ہے،ملک عبدالمجید ملک

  



راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پنجاب سینئر پنشنر ز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل ملک عبد الحمید نے ایسوسی ایشن کے ایک اجلاس منعقدہ فیض الاسلام کمپلیس فیض آباراولپنڈی میں بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت ۸۵ سال سے زائد عمر کے تمام سرکاری ملازمین کو پنشنوں کے بقایاجات کی ادائگی کے بعد اسی سے پچاسی سال کی عمر کے پنشنروں کو یکم اگست سے بقایا جات کی ادائگی شروع ہوچکی ہے۔ یہ اجلاس جس کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر ملک غلام رسول نے کی ڈویژنل بھر سے عمر رسیدہ پنشنروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔شرکاء میں ایسوسی ایشن کے نا ئب صدر راجہ فتح خان راجہ محمد یونس ، بشیر حسین ، عبدالرزاق ، محمد اقبال ، خاکی جان ،ملک شوکت حیات ، ذولفقار علی شاہ ، راجہ ارزم ، عبدلغنی ، انعام حسن اور ملک اسلم شامل تھے ۔ملک عبدالحمید نے مزید بتایا کہ ۷۵ سال سے ۸۰ سال کی عمر کے ریٹائرڈ ملازمین کو جولائی ۲۰۱۸ا سے ادائگی کا آغاز ہوگا ۔اس موقع پر مذید بتایاگیاکہ چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ستمبر کے وسط میں ادائگیوں کی رپورٹ طلب کی ہے ۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ضلع کے تمام اکائنٹس افسران کو ہدایات جا ری ہو چکی ہیں اور اس بارے میں شکایات یا عدم تعاون کے معاملات ایسوسی ایشن کو ارسال کریں تاکہ متعلقہ حکام سے رابطہ سے ان کی شکایات دور کرائی جا سکیں۔ ۔ اراکین سے کہا گیا کہ متعلقہ امور کے بارے میں سیکریٹری جنرل سے فون نمبر ۵۱۷۲۷۳۷ پر ربطہ کیا جا سکتا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر