نواز شریف کا جہلم پہنچنے پر شاندار استقبال کرینگے،مقبول حسین

نواز شریف کا جہلم پہنچنے پر شاندار استقبال کرینگے،مقبول حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم(نامہ نگار)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا جہلم پہنچنے پر شاندار استقبال کریں ضلع جہلم ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا قلعہ رہا ہے اور آئندہ بھی جہلم سے ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہونگے میاں نواز شریف ملک میں ترقی لانے دفاع مضبوط کرنے اور امن قائم کرنے کا نام ہے ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم مقبول حسین نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ جب بھی پنجاب اور مرکز میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوئی ہے جہلم میں ترقیاتی کاموں کے جال بجھائے گئے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا جہلم پہنچنے پر تاریخی استقبال کریں گے جہلم والوں نے ہر بار پہلے سے بڑھ کر اپنے محبوب قائد کا استقبال کیا ہے اور سڑکوں پر لوگوں کا نہ ختم ہونے والا سمندر جمع ہو جاتا ہے بدھ کے روز بھی جہلم کی عوام اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پہلے سے زیادہ پر جوش انداز میں میاں نواز شریف کا استقبال کریں گے