پنڈورہ کا ٹیوب ویل خراب،پانی کی فراہمی بند ہوگئی،اہلیان علاقہ

پنڈورہ کا ٹیوب ویل خراب،پانی کی فراہمی بند ہوگئی،اہلیان علاقہ

  



راولپنڈی(جنرل رپورٹر)واسا حکام و عملے کی نااہلی،غفلت ،لاپرواہی کی وجہ سے یونین کونسل 18 پنڈوڑہ کے علاقے میں ٹیوب ویل نمبر13کی موٹرآئے روز جل جانے سے اہلیان علاقہ کو پانی کی شدید قلت کاسامنا کرنا پڑرہا ہے،موٹرجل جانیکی وجہ کئی کئی روز تک اہلیان علاقہ پانی سے محروم رہتے ہیں شدید گرمیوں میں پانی کی بندش سے علاقہ کربلا کاسماں پیش کررہا ہوتا ہے،واسا حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کے باوجود کئی توجہ نہیں دی جارہی چیئرمین واسا ضیا اللہ شاہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ذاتی دلچسپی لیکر ٹیوٹ ویل نمبر13میں نئی موٹرلگواکرعوام کو اس پریشانی سے نجات دلائیں ان خیالات کااظہار اہلیان پنڈوڑہ سعید عباسی،امجد مغل،عمرعباسی،نفیس عباسی،الیاس عباسی،راجہ ناصر،ماجد چوہدری،عقیل عباسی،نوید عباسی ودیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انکا کہنا تھا کہ شدید گرمیوں میں واسا عملے کی نااہلی کی وجہ سے اہلیان پنڈوڑہ کو پانی کی بندش کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ٹیوب ویل کی موٹرپرانی اور باربار ٹھیک کرائے جانیکی وجہ سے آئے روز خراب ہوجاتی ہے واسا حکام کو موٹرتبدیلی کا کئی بار کہہ چکے ہیں مگران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ٹیوب ویل سے پانی بند ہونیکی وجہ سے مہنگے داموں پرائیویٹ ٹینکر خرید کر اہلیان علاقہ گزارہ کررہے ہیں ،اعلی حکام فوری مسئلہ حل کرائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...