سی ڈی اے مزدوروں میں بے یقینی کا خاتمہ کیا جائے،چوہدری یٰسین

سی ڈی اے مزدوروں میں بے یقینی کا خاتمہ کیا جائے،چوہدری یٰسین

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین کی قیادت میں وفد نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کووفاقی وزیر مملکت برائے کیڈ بننے پرمبارکباد پیش کی ،وفد میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،انجمن تاجران ستارہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری خرم اقبال ،مزدور یونین کے پیٹرن ان چیف سید گلدارشاہ ،چیف آرگنائزر حاجی مشتاق احمد شاہد ،وارث دلیپ ،اسد محمود ،چوہدری ناصر گجر ،عباس خٹک ،قاضی جاویدسمیت دیگر عہدیداران شامل تھے ،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے دوسری مرتبہ وزارت کیڈ کا قلمدان دے کر جس طرح آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اسی طرح میاں نوازشریف کی پالیسیوں کے مطابق ورکرز کے مسائل حل کر نے کے لیے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں گے ،اس موقع پر انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے ایک قومی ادارہ ہے اور وفاق میں میزبان ادارے کی خدمات سرانجام دے رہا ہے لیکن پچھلے کچھ عرصہ سے اس ادارے میں لاقانونیت بڑھ رہی ہے اور مزدور دشمن پالیسیوں کو اس ادارے میں نافذ کیا جا رہا ہے جس سے مزدوروں کے حل شدہ مطالبات جن میں ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی ،پلاٹوں کی الاٹمنٹ ،رول 20کا خاتمہ ،پروموشنز ،اپ گریڈیشن سمیت دیگر مسائل شامل ہیں جس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا جس سے یقیناًمزدوروں میں بے چینی بڑھ رہی ہے اور موجودہ جمہوری حکومت کے لیے بدنامی کا باعث بن رہی ہے ،انھوں نے کہا کہ آپ اس ادارے میں ذاتی دلچسپی لے کر ان مسائل کو حل کروائیں تاکہ اس شہر کا صنعتی امن قائم رہ سکے،اس موقع پر وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سی ڈی اے مزدور یونین کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپکی اور اسلام آباد کے لوگوں کی محبت ہے کہ آج پھر مسلم لیگ (ن) نے مجھے اس قابل سمجھا اور وفاقی کابینہ کا حصہ بنایا ،انھوں نے کہا کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور میگا پروجیکٹس جن میں سی پیک ،میٹروپروجیکٹ سمیت دیگر شامل ہیں یہ ترجیح بنیادوں پر کام شروع کرایا جس سے آج ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ،قومی معیشت بڑھی اور ملک ترقی کرتا نظر آرہا ہے ،انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ میاں محمد نواز شریف کے اسی ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید تیزی سے کام مکمل کیا جائے گا ،سی ڈی اے کے حوالے سے انھوں نے وفد کو یقین دلایا کہ بہت جلد انتظامیہ کے ساتھ سی ڈی اے مزدور یونین کی بات چیت کر کے مزدوروں کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے کیونکہ مزدور کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے اور موجودہ دور میں وفاقی دارلحکومت اس بات کا متحمل نہیں ہو سکتا کہ یہاں کا مزدور کسی بے چینی کا شکار ہو۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...