فنی خرابی اور طیاروں کی کمی ،لاہور ایئرپورٹ پر 20 پروازیں متاثر

فنی خرابی اور طیاروں کی کمی ،لاہور ایئرپورٹ پر 20 پروازیں متاثر

  



لاہور (سپیشل رپورٹر)طیاروں کی کمی اور ان میں پیداہونے والی متعدد فنی خرابیوں کے باعث علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ لاہور پرآنے جانے والی 20 پروازیں متاثر ، 10 منسوخ جبکہ 10 تاخیر کا شکار رہیں۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق جہاز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 898 اورلاہور پہنچ کر مزید کوالالمپور جانے والی پرواز پی کے 898 منسوخ کردی گئی۔ پی آئی اے کی کوالالمپور سے آنے والی پرواز پی کے 899 ، لاہور پہنچ کر مزید کراچی جانے والی پرواز پی کے 899 اور کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 316 منسوخ کردی گئی۔ کراچی جانے والی پرواز پی کے 317 ، شاہین ایئر کی جدہ جانے والی پرواز 717 ، شاہین ایئر کی جدہ سے آنے والی پرواز 718 ، ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404 اور ایئربلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405 وغیرہ منسوخ کردی گئیں ہیں۔

پروازیں لیٹ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...