پاکستان اللہ کی نعمت،بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے،لبنیٰ ریحان پیزادہ

پاکستان اللہ کی نعمت،بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے،لبنیٰ ریحان پیزادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ممبرپنجاب اسمبلی لبنیٰ ریحان پیزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالی کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے اورہمارے بزرگوں نے وطن عزیزکی خاطرلازوال قربانیاں دیں۔یہ بات انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ سٹیج ڈرامہ ’جانثارِوطن‘ کے اختتام پرکہی۔ڈرامہ کی تحریروہدایات نصیرباواجبکہ معاون ہدایت کارمحمدمعین روفیؔ تھے۔فنکاروں میں اکرم زرگر،مظہراعوان،شفیق احمد،عبدلاجبارسیفی،ثنا جہاں،مختاراحمد،قدیرانجم،آصف کمال،معین روفی،فیصل سیٹھی،راجہ چندو،جنیدشبیر،چوہدری نوید،حسنات معین ،شگفتہ قریشی ،فخرزمان اوروحیدمرادجھولے لال گروپ شامل تھا۔ایم پی اے لبنیٰ پیزادہ کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورہم سب کواپنی ذمہ داریوں کوایمانداری سے نبھانا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ریاست ہے اورایک دن ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا۔ان مزیدکہنا تھا کہ دینہ جہلم کے آرٹسٹوں نے ڈرامہ پیش کرکے حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے۔ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ جس مقصدکے لیے اڈیٹوریم بنا ہے وہ مقصدپوراہورہا ہے جہاں فیلیمیزکے مفت تفریح کا سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمد نے مہمانوں کوخوش آمدیدکہتے ہوئے کہا اس بارجشن آزادی کی خوشیوں میں دوردرازکے آرٹسٹوں کوشامل کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے جوہردیکھا سکیں۔