شاہد خاقان کو یہ اعزاز سماجی و فلاحی خدمات کی بدولت نصیب ہوا ،مجید امجد

شاہد خاقان کو یہ اعزاز سماجی و فلاحی خدمات کی بدولت نصیب ہوا ،مجید امجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے اجتماعی سماجی ذمہ داری (CSR)و قومی رابطہ کونسل پاکستان کے چیئرمین عبدالمجید امجد نے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو یہ اعزاز سماجی و فلاحی خدمات کی بدولت نصیب ہوا ،توقع ہے کہ وہ امور مملکت کے ساتھ ساتھ پہلے ہی کی طرح سماجی بہبود کا کام بھی جاری رکھیں گے ۔عبدالمجید امجد نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے سیاسی زندگی کا آغاز ہی سماجی کاموں سے کیا اور پھر اللہ نے انہیں اعلی مرتبے پر فائز کیا ۔اگر شاہد خاقان عباسی سماجی بہبود کے کام اسی طرح جاری رکھیں گے تو انہیں مزید کامیابیاں نصیب ہوں گی ۔