راولپنڈی، ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر34201گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں کے چالان

راولپنڈی، ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر34201گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں کے چالان

  



راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گزشتہ ماہ جولائی کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر34 ہزار02سو01 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ڈرائیوروں کو چالان ٹکٹ جاری کیئے اس ضمن میں01کروڑ30لاکھ 58ہزار02سو روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ سنگین خلاف ورزیوں اور کاغذات مکمل نہ ہونے پر 03سو 72گاڑیاں اور 06سو71 موٹر سائیکلیں ضلع راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں بند کر دیں اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر یوسف علی شاہد نے بتایا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس نے گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کرانے کے لیئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف موثر قانونی کاروائی عمل میں لائی جس کے مطابق گاڑیوں کے شیشوں پر کالے پیپر ز کا استعمال کرنے پر 934 گاڑیوں کے ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے شیشوں پر لگے کالے پیپرز موقعہ پر اتار لیئے، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر2428بغیر رجسٹریشن گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر1853 , غلط پارکنگ پر637 جبکہ لاپرواہی اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے511 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ڈرائیوروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے اسی طرح پبلک سروس گاڑیوں کی روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 1205 کم عمر ڈرائیورز 1405 دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر1263 بغیرڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر 2614ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے پر710 ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے پر1025 ,لین لائن اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر624،ون وے کی خلاف ورزی اور سڑک کی غلط سمت میں گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر786اور دیگرٹریفک قوانین خلاف ورزیوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کوچالان ٹکٹ جاری کئے انہوں نے بتایاکہ راولپنڈ ی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین پرموثر انداز سے قابو پانے اور سیکیورٹی خدشات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے گزشتہ ماہ سپیشل مہمات بھی چلائی اس کے علاوہ شہریوں میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق راولپنڈی شہر اور تحصیل ہائے میں بڑے پیمانے پر آگاہی مہم بھی جاری رکھی ۔مزید کاروائی جاری ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر