نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ بھی مضبوط تعلقات چاہتے ہیں‘ سعید المالکی

نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ بھی مضبوط تعلقات چاہتے ہیں‘ سعید المالکی

  



اسلام آباد (پ ر) پاکستان میں سعودی عرب کے نامزدسفیر ایڈمرل نواف سعید احمدالمالکی نے کہا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلیمان کی جانب سے پاکستانی حکومت اورعوام کے لئے نیک تمناؤں اورخیرسگالی کے جذبات کا پیغام لے کر آیا ہوں۔وہ ماضی کی طرح نئی پاکستانی (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

حکومت کے ساتھ باہمی اعتمادکے مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بھائی چارے کی ایک نئی مثال بن کر ابھریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے پیر کو سعودی سفارت خانے میں سفیر سے ملاقات کی۔خوشگوارماحول میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ سعودی سفیر نے پاکستان آمد پر دلی مسرت کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ان کے لئے دوسرے گھر کی طرح ہے۔ شاہ سلیمان پاکستان کو اپنے دل کے بہت قریب رکھتے ہیں اور اس کی ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کی حکومتوں کے باہمی تعلقات عالمی اور علاقائی حالات سے کبھی متاثر نہیں ہوئے۔ دونوں ممالک بھائیوں کی طرح شانے سے شانہ ملا کرہمیشہ آگے بڑھے ہیں اور آگے بڑھتے رہیں گے محمد علی درانی نے ایڈمرل سعید احمد المالکی کی سفیر کے طور پر تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور کہاکہ وہ ایسی پاکستان دوست شخصیت کے طورپر جانے جاتے ہیں جو پاکستان کو اچھی طرح سمجھتے اور جانتے ہیں۔ خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے ان کی تقرری اس امر کی غمازی ہے کہ وہ پاکستان کو کس قدر اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی حالات کی گردش سے کبھی متاثر ہوئی اور نہ کبھی ہوگی بلکہ ہر حکومت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، محبت اور تعاون میں مسلسل اضافہ اور مضبوطی دیکھنے میں آئی ہے ایڈمرل نواف سعید احمد المالکی قبل ازیں پاکستان میں ملٹری اتاشی کے طورپر گرانقدر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

سعید المالکی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...