ڈاکٹروں پر مبینہ تشدد کیخلاف وائی ڈی اے کا احتجاجی مظاہرہ

ڈاکٹروں پر مبینہ تشدد کیخلاف وائی ڈی اے کا احتجاجی مظاہرہ

  



ملتان(وقائع نگار)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان نے نشتر ہسپتال کے سکیورٹی گارڈز کی جانب سے5ڈاکٹروں پر مبینہ تشدد اور زخمی کرنے والوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔48گھنٹوں میں ذمے داروں کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر ایمرجنسی وارڈ بھی بند کرنے کا اعلان کردیا (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

ہے شعبہ آؤٹ ڈور کے باہر احتجاجی مظاہرہ و پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وائی ڈی اے ڈاکٹر ھسن چاون صدر ڈاکٹر فیصل عزیز،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی رضا،ڈاکٹر خضر حیات،ڈاکٹر فاران،ڈاکٹر عتیق،ڈاکٹر ماجد،ڈاکٹر محسن ممتاز،ڈاکٹر اعجاز،ڈاکٹر مظاہر،ڈاکٹر زاہد،ڈاکٹر کبیر،ڈاکٹر اشفاق صدیقی،ڈاکٹر سمیع اللہ،ڈاکٹر سعادت،ڈاکٹر اجمل بزدار ودیگر نے کہا ہے کہ نشتر ہسپتال کے چیف سکیورٹی آفیسر صباحت شیر خان کی ہدایت پر اور مذکورہ ہسپتال کی انتظامیہ کئے ایماء پر سکیورٹی گارڈز نے ڈاکٹر ماجد،ڈاکٹر خضر،ڈاکٹر فاران،ڈاکٹر علی رضا اور ڈاکٹر سعادت کو بری طرح تشدد کیا اور چاقو سے حملہ کیا۔جس سے ڈاکٹر ماجد کا ہاتھ زخمی ہوگیا اور گہری چوٹیں آئیں ہیں۔وائی ڈی اے کے عہدیداروں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تشدد کے ذمے داروں کے خلاف آج منگل تک مقدمہ درج نہ کیا گیا اور انہیں گرفتار نہ کیا گیا تو ایمرجنسی وارڈ کو بھی مکمل بند کردیا جائے گا جسکی تمام تر ذمے داری نشتر انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ مظاہرین نے اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر رفیق اختر اور صباحت شیر خان کو عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے مزید برآں وائی ڈی اے ملتان کے عہدیداروں نے اندراج مقدمہ کیلئے درخواست متعلقہ تھانے جمع کروادی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کی ہڑتال7ویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔وائی ڈی اے نے ہڑتال کی کامیابی اور نشتر انتظامیہ نے ناکامی کا دعویٰ کیا ہے نشتر انتظامیہ کے مطابق ہسپتال کے تامم آؤٹ ڈور وارڈز ہڑتال کے باوجود معمول کے مطابق کھلے رہے جہاں سینئر و جونیئر ڈاکٹروں نے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کیں اور ہڑتال کو ناکام بنادیا۔گزشتہ روز نشتر میڈیکل کالج و ہسپتال کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفےٰ کمال پاشا اور ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن قریشی نے شعبہ آؤٹ ڈور کا دورہ کیا وائی ڈی اے ملتان عہدیداروں ڈاکٹر حسن چاون،ڈاکٹر فیصل عزیز،ڈاکٹر محمد کبیر،ڈاکٹر علی رضا،ڈاکٹر خضر حیات،ڈاکٹر ماجد ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہڑتال ملتان کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کامیابی سے جاری ہے اور مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کو جاری رکھا جائے گا۔

ینگ ڈاکٹرز

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...