پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کی حمایت ‘ سہیلی کے اغواء کی کوشش

پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کی حمایت ‘ سہیلی کے اغواء کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خبر نگار خصوصی) تھانہ شاہ رکن عالم میں وہاڑی کے سید محمداظہر نے 25 جولائی کو مقدمہ درج کرایاکہ 19 جولائی کو اس کی 12 سالہ بیٹی اقراء بی بی کو 13 سالہ سہیلی خدیجہ نورکے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
ہمراہ جناح پارک سے واپس گھرجاتے ہوئے اس کے دورپارکے رشتہ داروں نے زبردستی اغواء کرلیااورپنچائیت میں واپس کرنے کا وعدہ کرنے کے باوجود بچیوں کو واپس کرنے سے انکاری ہوگئے ہیں دوسری جانب 22 جولائی کو اقراء بی بی نے علاقہ مجسٹریٹ تھانہ سیتل ماڑی کی عدالت میں استغاثہ دائرکیا کہ اس نے 18 جولائی کو اپنی مرضی سے شاہ محمد سے نکا ح کرلیا کیونکہ اس کے والدین اس کی شادی لالچ میں کسی بوڑھے شخص سے کرناچاہتے تھے اوراس کوکسی نے اغواء نہیں کیاہے اورنہ ہی وہ گھر سے کچھ اٹھاکرلائی ہے اوراب 21 جولائی کو اس کے والدین اوررشتہ داروں نے چادراورچاردیواری کاتقدس پامال کرکے اس کو گھر سے اغواء کرنے کی کوشش کی اوراس دوران اس کے کپڑے بھی پھٹ گئے‘ اس لئے ملزموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔مذکورہ استغاثہ میں گزشتہ روزخاتون کی ساتھ مبینہ طورپراغواء ہونے والی اس کی سہیلی خدیجہ بی بی اپنی سہیلی کے حق میں بیان دینے کے لئے آئی تو پہلے سے موجود اقراء بی بی کے رشتہ داروں نے اس کو اغواء کرنے کی کوشش کی جبکہ موجود پولیس اہلکاروں نے مداخلت کی جس پر مذکورہ افراد اورپولیس اہلکارآپس میں گتھم گتھا ہوگئے اورلڑکی کودونوں جانب سے کھینچاجاتارہاتاہم پولیس اہلکارلڑکی کوچھڑانے میں کامیاب ہوگئے اوراس کو موقع سے لے گئے جبکہ اغواء کرنے کی کوشش کرنیوالوں کیخلاف کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔
لڑکی اغواء