نواز شریف نے ملکی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے‘ رفیق رجوانہ

نواز شریف نے ملکی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے‘ رفیق رجوانہ

  



لاہور(پ ر)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے گذشتہ روزپنجاب ہاؤس اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، باہمی دلچسپی کے امور اور اہم ملکی و قومی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

میں ملک نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام نہ صرف بلند کیا ہے بلکہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ترقی اور خوشحالی کی ایسی مضبوط بنیاد رکھی ہے کہ جس کی نظیر نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے دہشت گردی ، انتہاپسندی، ناخواندگی اور معاشرتی نا انصافی جیسی برائیوں کے خاتمے اور ملک کو معاشی اور سیاسی طور پر مستحکم کرنے کے لئے جو کردار ادا کیا ہے وہ آنے والی نسلوں کے دلوں اور ذہنوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ ملاقات میں ملتان سے مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور گورنر پنجاب کے صاحبزادے آصف رجوانہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے گور نر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی خیریت بھی دریافت کی جو حال ہی میں دل کا کامیا ب آپریشن کرواکر وطن واپس آئے ہیں۔

رفیق رجوانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر