جشن آزادی جوش و خروش سے منائیں گے‘ دیوان عباس بخاری

جشن آزادی جوش و خروش سے منائیں گے‘ دیوان عباس بخاری

  



ملتان ( سپیشل رپورٹر ) چیئر مین ضلع کونسل دیوان محمد عباس بخاری نے کہا ہے(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کہ یوم جشن آزادی جوش و خروش سے منائیں گے سرکاری عمارات کو سبز ہلالی پرچموں،جھنڈیوں سے سجایا جائے گا اور چراغاں بھی کیا جائے گا اور سپورٹس پروگرامز منعقد کئے جائیں گے اس سلسلے میں انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسلوں کے چیئرمینوں ، وائس چیئرمینوں کے وفد سے اپنے دفتر میں کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر ریوسی چیئرمین رانا ابراہیم مدنی، چوہدری عبد الشکور گجر، محمد اقبال عاربی، محمد حسین ڈمرا، رانا انتظار علی، ملک غلام محمد، منور خان جوئیہ، شفاعت شاہ، دیوان طاہر عباس، جام اللہ بخش ، ملک صفدر بھپلا، ممتاز احمد سندیلہ، محمد اسمائیل گجر، عبد الجبار تابعدار گجر بھی موجود تھے دیوان محمد عباس بخاری نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں بھی یوم جشن آزادی کو جوش و خروش سے منایا جائے گا یونین کونسلوں کے چیئرمین اپنے اپنے علاقوں میں یوم جشن آزادی کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کریں انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم ملک وقوم کی سلامتی کے لئے متحد ہے اور ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے ۔

دیوان عباس بخاری

مزید : ملتان صفحہ آخر