سپرٹ سمگلنگ کیس کے دو ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

سپرٹ سمگلنگ کیس کے دو ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر) سیشن جج کسٹم پنجاب لاہور نے سپرٹ آئل (ڈیزل)(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
سمگلنگ کیس کے دو ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ملزموں کی جانب سے درخواست ضمانت دائر ہونے پر فاضل لیڈی جج نے کسٹم انوسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن برانچ (آئی اینڈ آئی) ماڈل کسٹم کلکٹریٹ ملتان سے 10 اگست کو مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے آئی اینڈ آئی برانچ نے ملزموں نذیر خان اور جمیل احمد سکنہ خوشاب کو پیر کے روز سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا اور مزید ریمانڈ کی استدعا کی فاضل جج نے مزید ریمانڈ دینے کی بجائے ملزموں کو جیل بھجوا دیا ہے۔
جوڈیشل ریمانڈ