70ویں سالگرہ منانے کیلئے آزادی ٹرین کی تیاریوں کا آغاز

70ویں سالگرہ منانے کیلئے آزادی ٹرین کی تیاریوں کا آغاز

  



ملتان(جنرل رپورٹر،سٹاف رپورٹر)پاکستان کی 70ویں سالگرہ منانے کے لئے آزادی ٹرین کی کیرج فیکٹری میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں‘ٹرین 12 اگست کو مارگلہ سٹیشن سے چلے گی(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

۔ آزادی ٹرین تمام صوبوں اور مختلف حصوں کی ثقافت کی عکاسی کرے گی‘ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس 36 علاقائی فنکاروں کی خدمات حاصل کرے گی‘ علاقائی فنکار‘ موسیقار اور گلوکار ٹرین کے ہمراہ روانہ ہونگے‘ علاقائی فنکار ہر بڑے ریلوے اسٹیشن پر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے‘ آزادی ٹرین کے ثقافتی ماڈلز کی تیاری میں 100 سے زائد کارکن حصہ لے رہے ہیں۔ ٹرین 12اگست کو مارگلہ سٹیشن سے پشاور کے لئے روانہ ہوگی اور وہاں سے سفر کرتی ہوئی 20اگست کی رات ساڑھے8بجے ملتان پہنچے گی دو دن ملتان میں رکنے کے بعد 23ااگست کی صبح9بجے کراچی کے لئے روانہ ہوگی 6ستمبر کو ٹرین کراچی پہنچے گی اور9ستمبر کو جیکب آباد کشمور کے راستے کندیا ں سے ہوتی ہوئی 13ستمبر کو گولڑہ سٹیشن پر ٹرین کا سفر اختتام پذیر ہوگا۔آئی جی شارق جمال کی ہدایات پرملتان ڈویژن میں 14اگست اور آزادی ٹرین کی آمد موقع پر سکیورٹی سخت رکھی جائے گی ۔آزادی ٹرین کی سکیورٹی کے لئے ایک ڈی ایس پی ‘ایک انسپکٹر اور15کمانڈوز تعینات کئے جائیں گے جبکہ ملتان‘خانیوال‘ساہیوال اور خانپور سٹیشنوں پر15,15کمانڈوز3شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔دریں اثناء جشن آزادی کے موقع پر سرکاری تعطیل کے باوجود سرکاری ملازمین کو دفاتر میں حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے محکمہ ریلوے‘ پوسٹ آفس‘ اےئر پورٹ‘ ایم ڈی اے‘ تعلیمی اداروں سمیت تمام ملازمین 14اگست کو دفاتر میں پیش ہونگے جہاں صبح سویرے پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی بعد ازاں سرکاری افسران ہسپتالوں اور یتیم خانوں میں جا کر مٹھائیاں تقسیم کریں گے۔دریں اثناء حکومت پنجاب کی ہدایت پرتعلیمی اداروں میں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے ۔ ملتان ڈویژن میں میزبان ادارے گورنمنٹ ایمرسن کالج میں گزشتہ روز ضلع کی سطح پر اردو اور انگریزی کے تقریری مقابلے ہوئے جس میں ضلع بھر کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی ۔ اول آنے والے طلبا ڈویژن کی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے ۔ جشن یوم آزادی کے سلسلے میں ملتان ڈویژن میں قائم سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں گزشتہ روز خصوصی تقریبات کا آغاز ہو گیا ۔14اگست تک روزانہ پروگرام ہوں گے جن میں جھنڈا لہرانے کی تقریب‘ تلاوت و نعت خوانی‘ بیجزلگانا ‘ صفائی ستھرائی‘ سکول عمارت سجانااور لائٹنگ وغیرہ‘ بچوں میں مٹھائی کی تقسیم اور کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری سکولز میں جشن آزادی کے پروگرامز کے سلسلے میں آج 8اگست کو تحصیل کی سطح پر طلبہ کے مابین اردو و انگریزی تقریری ‘ ملی نغموں‘ نعت خوانی اور قرات کے مقابلے ہوں گے جبکہ تحصیل لیول پر کامیاب ہونے والے طلبہ کے مقابلے ضلع کی سطح پر 11اگست کو ہوں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...