چلڈرن کمپلیکس میں تھیلسیمیا کے مریض بچوں کیلئے ادویات ختم

چلڈرن کمپلیکس میں تھیلسیمیا کے مریض بچوں کیلئے ادویات ختم

  



ملتان(وقائع نگار)چلڈرن کمپلیکس ملتان میں تھیلے سیمیا کے مریض بچوں کیلئے ادویات ختم ہوگئی ہیں جسکی وجہ سے مریض بچے اور والدین مشکلات اور شدید پریشانی کا شکار ہیں اور پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں اور ویکسین سنٹرز پر دھکے کھارہے ہیں واضع رہے مذکورہ ہسپتال میں تھیلسیمیا کے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

درجنوں مریض بچے زیر علاج ہیں اور تھیلسیمیا کیلئے مزدوری ادویات ڈیکسی رال انجکشن وغیرہ ناپید ہیں تھیلسیمیا کا مرض خطرناک امراض میں شمار کیا جاتا ہے مگر مذکورہ ہسپتال انتظامیہ کو اس بارے میں ذرا سا بھی احساس نہ ہے۔جبکہ چلڈرن کمپلیکس انتظامیہ کے مطابق ادویات خریدی گئی ہیں،ڈرگ ٹسٹنگ لیبارٹری سے ادویات کی کلیئرنس نہیں آرہی ہے جسکی وجہ سے ادویات فراہم نہیں کی جارہی ہیں کلیئرنس کے بعد فوری طور پر ادویات فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

ادویات ختم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...