پولیس ٹیم کی کامیابی ‘ دونوجوانوں کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا

پولیس ٹیم کی کامیابی ‘ دونوجوانوں کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا

  



ملتان(شیخ ارسلان سے )2ماہ قبل مخدوم رشید کے علاقہ بستی وسایا رام میں 17سالہ انس کی لاش غفار ڈیم سٹی نزد بھینی سکول کے قریب ملی تھی۔مقتول کی ایک آنکھ نکلی ہوئی تھی جبکہ کان ،(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

ناک اور ہونٹ بھی کاٹے ہوئے تھے۔مقتول کے بھائی محمد نعمان کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔سابقہ سی پی او احسن یونس نے ایس پی کینٹ مہزور علی کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی اور ہومی سائیڈ انوسٹیگیشن کے انچارج باقر شاہ کے علاقہ ایس ایچ او مخدوم رشید شمعون نے بھی قتل کا سراغ لگانے میں اہم کردار ادا کیا۔موبائل ڈیٹا کے ذریعے ریکارڈ چیک گیا گیا،اور مقتول کے دوستوں سے بھی تفتیش کی گئی،ان دوران معلوم ہوا نعمان آخری بار یونس کے ساتھ موٹر سائیکل پر گیا تھا۔یونس سے تفتیش کی گئی تو اس نے تمام معاملہ پولیس کو بتا دیا۔یونس کا کہنا تھا کہ محلے دار راشد اور فہیم بدفعلی کیا کرتے تھے۔جب اس بات کا مقتول انس کو پتا چلا تو اس نے کہا کہ میں محلے داروں کو بتا وں گا کہ تم دونوں بد کردار ہو۔جس پر پہلے تو اس کی منت سماجت کی تاہم جب وہ نہ مانا تو اسے تینوں نے مل کر ڈنڈوں سے مارا بعد میں اشد اور فہیم نے اس کی آنکھ کان اورہونٹ کاٹ دیے۔ تینوں ملزمان کو پولیس نے حراست کی ہیں۔نیو ملتان کے علاقہ مغل آباد میں 7ماہ قبل قتل کی واردات ہوئی تھی،جس میں 25سالہ عاصم کو نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا۔اس بارے مدعی کا کہنا ہے کہ پولیس کے کہنے پر اس نے ایف آئی آر میں الیاس ،نسرین اور صفیہ بی بی کو نامزد کیا تھا ۔تاہم جب تفتیش کی گئی تو ماجرا کچھ اور نکلا۔اس کے بیٹے کو یاسر،عرف باو،عرفان ،حسنین نے قتل کیا ،اسے 6گولیاں لگی تھیں۔اس قتل میں ایک لڑکی بھی شریک تھی۔ملزمان اب پولیس کی حراست میں ہیں،اور ان سے تفتیش بھی جاری ہے۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصم کو لڑکی سے شادی نہ کرنے پر یاسر،عرف باو،عرفان اور حسنین نے قتل کیاہے۔تاہم حتمی طور پر تفتیش کے بعد اصل ماجرا معلوم ہوگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...