حکمرانوں اورتحریک انصاف نے جمہوری نظام داؤ پر لگادیا ہے،احمد محمود

حکمرانوں اورتحریک انصاف نے جمہوری نظام داؤ پر لگادیا ہے،احمد محمود

  



ملتان(نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم ‘ شوکت محمود ‘ نفیس احمد انصاری ‘ چوہدری محمد یٰسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں اور تحریک انصاف(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کی قیادت نے موجودہ جمہوری نظام کو داؤ پر لگا دیا ہے ‘ الزام تراشویوں سے نیا پاکستان بنایا جا رہا ہے حکمرانوں کا گراف عوام میں تیزی کساتھ نیچے آرہا ہے اسلام آباد کی سیاست کو جی ٹی روڈ پر لے آئے ہیں ۔ عمران نیازی اب وزیر اعظم بننے کیلئے چور دروازے کی تلاش میں ہیں اگر حکمرانوں نے عقل کے ناخن نہ لیے تو پھر غیر جمہوری قوتوں کی سازش کا میاب ہو جائیگی جس کے بعد کچھ جیل کی ہوا کھائیں گے اور اقامے رکھنے والے ملک سے فرار ہو کر باہر کے ممالک میں پرانی تنخواہوں پر کام میں مصروف ہو جائیں گے ۔ تاہم پیپلز پارٹی ہر صورت میں نظام کو بچانے کیلئے میدان میں نکلی ہے کیونکہ جمہوریت کی بقاء کیلئے بھٹو خاندان نے لازوال قربانیاں دی ہیں جن سے پوری قوم آگاہ ہے پیپلزپارٹی اس ملک کے آئین اور جمہوریت کی محافظ جماعت ہے ۔ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی قیادت کا کردار پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری حکمرانوں کے کالے کرتوت اور پی ٹی آئی کی منفی سیاست کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے میدان عمل میں ہیں ۔

احمد محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...