ایف بی آر نے ملازمین کو الاؤنسز کی مد میں ادائیگی کیلئے اضافی فنڈز مختص کرنے بارے رپورٹ مانگ لی

ایف بی آر نے ملازمین کو الاؤنسز کی مد میں ادائیگی کیلئے اضافی فنڈز مختص کرنے ...

  



ملتان(نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

مالی سال2017-18ء میں ملازمین کو مختلف مد میں الاؤنسز کی ادائیگی کیلئے ایڈیشنل فنڈز مختص کرنے کیلئے رپورٹ طلب کرلی ہے ایف بی آر حکام نے ملک بھر کے چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو(آر ٹی اوز)چیف کمشنرز لارج ٹیکس پیڈ یونٹس(ایل ٹی یوز)کارپوریٹ آر ٹی او،کمشنر اپلیز،کمپیوٹر ونگز،انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن(ان لینڈ ریونیو) لاء آفسز،ڈیٹا پروسیسنگ سنٹرز سے رپورٹ طلب کرلی ہے کہ پرفارمنس الاؤنس،دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء اور لواحقین کی مالی امداد کیلئے فنڈز بارے میں 30اگست2017ء تک ایف بی آر کو مکمل رپورٹ سے آگاہ کیا جائے فیڈرل ریونیو الائنس ایمپلائز یونین کے صدر ملک نوید اعوان کے مطابق بورڈ نے گریڈ1سے22گریڈ تک کے افسران اور ملازمین کو پرفارمنس الاؤنس کی ادائیگی کے اعلان پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جوکہ ملازمین کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ انہیں2005ء سے2007ء تک روکے گئے پرفارمنس الاؤنس کی ادائیگی کی جائے جس کی بورڈ نے منظوری دے دی ہے انہوں نے کہا کہ ایک نام نہاد یونین لیڈر نے افسران و ملازمین سے پرفارمنس الاؤنس کی منظوری کے نام پر بھاری رقوم وصول کررکھی ہیں بالترتیب فی ملازم3500روپے جبکہ افسران سے فی کس5ہزار روپے وصول کررکھے ہیں ملازمین و افسران نے اس رقوم کی واپسی کا مطالبہ کردیا ہے انہوں نے یونین صدر ملک نوید اعوان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی رقوم ہر قیمت پر واپس دلوائی جائیں اگر رقوم واپس نہ کرائی گئیں تو وہ چیف کمشنر آر ٹی او ملتان کو تحریری طورپر آگاہ کریں گے۔جس پر یونین صدر نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے ک ہان کی رقوم ہر صورت واپس کرائی جائیں گے۔

اضافی فنڈز

مزید : ملتان صفحہ آخر