اداکارہ کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونیوالا موٹر سائیکل سوار نوید سپرد خاک ،ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر وومن جیل منتقل،مدعی کو صلح کیلئے رقم کی پیشکش
ملتان(کرائم رپورٹر)اداکارہ ذکیہ عرف ایمان شاہ کی گاڑی کی ٹکر سے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کونوید کو سپرد خاک کردیا گیا ہے، متوفی ہوٹل ملازم تھا بیوی کو طلاق دے چکا تھا اور بہن بھائیوں کیساتھ رہ رہا تھا، دوسری طرف اداکارہ کو جوڈیشل ریمانڈ پروویمن جیل منتقل کردیا گیا ہے، مجاہد ٹاؤن کے رہائشی متوفی نوید کے بھائی عامر کے مطابق اسکا بھائی بہت اچھے مزاج کا تھا،2006 میں اسکی شادی ہوئی تھی تاہم بیوی سے بن نہ پائی اور چند ماہ بعد ہی طلاق ہوگئی تھی، وہ 6 بھائی اکٹھے رہ رہے ہیں، رات کو نوید ہوٹل پر کام کے بعد واپس گھر آرہا تھا کہ حادثہ کا شکا رہوگیا،گزشتہ روز جنازہ کے بعد اسے سپر دخاک کردیا گیا۔ عامر نے بتایا کہ وہ صلح نہیں کریں گے۔درءں اثنائاداکارہ کی طر ف سے کیس کے مدعی کو صلح کیلئے رابطہ کر کے رقوم کی پیش کش کی ہے۔
اداکارہ ذکیہ