سماج دشمن عناصر کیخلاف تمام اضلاع میں آپریشن کیے جائیں‘ آئی جی پنجاب

سماج دشمن عناصر کیخلاف تمام اضلاع میں آپریشن کیے جائیں‘ آئی جی پنجاب

  



میلسی (نما ئندہ خصوصی ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے اور صوبے میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے تما م اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

کئے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ڈی پی اوز یا کم از کم سرکل افسران ان آپریشنز کی نگرانی خود کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی بی اوز کیلئے دیگر ایجنسیز کے تعاون سے بھرپور تیاری کے ساتھ ریڈز کئے جائیں اور اس بات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے کہ خطرناک ملزموں کیلئے کئے جانے والے ریڈز میں ہیلمٹ ، بلٹ پروف جیکٹس سمیت وضع کیے گئے ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خاص کر Aکیٹیگری کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کمانڈوز پر مشتمل قابل پولیس اہلکاروں کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو ان مجرموں کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل کرنے کے بعد پوری تیاری سے ان کے ٹھکانوں پر ریڈز کریں تاکہ مزاحمت کی صورت میں پولیس ٹیم کو کسی بڑے نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک آر پی اوز اور ڈی پی اوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، محسن حسن بٹ،ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، عامر ذوالفقار خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، رائے محمد طاہر، ڈی آئی جی سیف سٹی پراجیکٹ،علی عامر ملک، ڈی آئی جی ٹریفک، فاروق مظہر، آر پی او شیخوپورہ، صاحبزادہ شہزاد سلطان، ڈی آئی جی VVIPسیکیورٹی، محمد ادریس اور اے آئی جی آپریشنز پنجاب، وقار عباسی کے علاوہ دیگر سینئر افسران بھی موجودتھے۔کانفرنس میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کاروائیوں کو خصوصی مہم کی شکل دیتے ہوئے آپریشنز کو تیز سے تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور بذریعہ جی ٹی روڈ ریلی کی شکل میں آمد کے حوالے سے سیکورٹی کے حوالے سے بھی معاملات زیر غور آئے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ریلی کے موقع پر ٹریفک کے متبادل انتظامات کو نہ صرف یقینی بنایا جائے انہوں نے ریلی کے راستوں میں آنے والے اضلاع کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو سیکورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی انتظامات کی نہ صرف نگرانی آرپی اوز اور ڈی پی اوز خود کریں بلکہ سیکورٹی اور ٹریفک پلان کی تیاری کے حوالے سے تمام اضلاع ایک دوسرے سے قریبی رابطے میں رہیں اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ ریلی کی سیکورٹی ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو پانی اور کھانے کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...