مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان میں رائزنگ پاکستان سیمینار کا انعقاد

مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان میں رائزنگ پاکستان سیمینار کا انعقاد

  



ملتان ( سپیشل رپورٹر)محمد نوا زشریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام پاکستان کے 70واں یوم آزادی کے حوالے سے مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان کے سیمنار حال میں سیمنار اون(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

" رائزننگ پاکستان" کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف پروگرامز جن میں تلاوت ، نعت اور ملی نغمے پیش کئے گئے ۔رائزننگ پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے طلباء و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آنے والی نسل کو علم کے میدان میں محنت کر کے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہے جنرل (ر)وحید الدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزادی پاکستان کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا ذکر کیا اور کہاکہ یہ ملک ہم نے بہت لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے ۔ اور ابھی تک ہم قربانیاں دے رہے ہیں کوئی بھی چیز منصوبہ بندی کے بغیر ناکام ہوتی ہے کوئی بھی کام کرتے وقت ہمیں خود پر یقین ہونا چاہیئے اس طرح ہم کبھی ناکام نہیں ہونگے۔ اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس ملک کی تعمیر و ترقی میں مل کر حصہ لیں ۔

رائزنگ پاکستان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...