کرنٹ لگنے سے 3خواتین جاں بحق، ایک لڑائی جھگڑے کی نذر ،بچے سمیت 6افراد حادثات کا شکار

کرنٹ لگنے سے 3خواتین جاں بحق، ایک لڑائی جھگڑے کی نذر ،بچے سمیت 6افراد حادثات ...

  



ملتان،دائرہ دین پناہ،وہاڑی،خانیوال،میاں چنوں،محسن وال،جتوئی(کرائم رپورٹر،نمائندگان)بجلی کا کرنٹ لگنے اور ٹریفک (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

حادثات میں3خواتین سمیت8افراد جاں بحق ہوگئے،بچہ نہر میں ڈوب کر دم توڑ گیا معمولی جھگڑے پر خاتون تصادم کی بھینٹ چڑھ گئی تفصیل کے مطابق ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز بوسن روڈ بائی پاس کی رہائشی23سالہ صوبیہ ربنواز گھر پر کپڑے استری کر رہی تھی،کہ اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث اسے کرنٹ لگا جس پر وہ بے ہوش ہو گئی،جسے ریسکیو عملہ نے اطلاع ملنے پر نشتر منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کے مطابق نواحی علاقہ چاہ نائی والاکے رہائشی اعجازاحمدکی اہلیہ20سالہ آسیہ بی بی گھرمیں کپڑے استری کررہی تھی کہ کرنٹ لگنے سے موقعہ پرجاں بحق ہوگئی جسکا نمازجنازہ8بجے شب اداکرنے کے بعدمقامی قبرستان میں سپرخاک کردیاگیا۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نامہ نگار کے مطابق وہاڑی کے نواحی علاقہ لڈن میں طا لب حسین پنوار کے ساتھ اعجاز وغیرہ کا معمولی جھگڑا ہوا جس کے بعد طالب حسین نامی شخص اپنے گھر چلا گیا اور تھوڑی دیر کے بعد ہی ملزمان اعجاز ، مصطفی ،ندیم ، حسن ، شاہد سمیت درجنوں ڈانڈا بردار افراد نے طالب حسین کے گھر پر دھا وا بول دیا اور ڈنڈوں اور انیٹوں کا بے دریغ استعمال شروع کردیا جس سے طا لب حسین کی 60سالہ والدہ خیراں بی بی ، 10سالہ انعم ، اظہراں بی بی شدید زخمی ہو گئے زخمی خواتین رورل ہیلتھ سنٹر لڈن لا یا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے خیراں بی بی جا ں بحق ہوگئی جبکہ ایک خاتون اور مرد کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔خانیوال،میاں چنوں،محسن وال سے بیورو نیوز،نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی کے مطابق میاں چنوں کے علاقہ 96پل پر محمد یسین سکنہ 97پندرہ ایل کا سات سالہ بچہ راجباہ پندرہ ایل میں گر کر ڈوب گیا جس کی نعش ایک گھنٹہ بعد نکال کر ورثاء کے حوالے کردی ۔نواحی گاؤں23سیون ای آر میں پنکھا چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے چالیس سالہ رضیہ بی بی موقعہ پر جاں بحق ہوگئی ۔نیشنل ہائی وے پر موسی ورک کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے اچانک بریک لگائی تو اس کے پیچھے آنے والا ٹرک اور بس آگے پیچھے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور محمد عابد اور عباس سکنہ پتوکی موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ پانچ زخمیوں کو ریسکیو1122نے تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کیا ،حادثہ اتنا شدید تھا کہ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی نعشیں ٹرک کی باڈی کاٹ کر نکالی گئیں اور ٹرالر ڈرائیور موقعہ سے فرار ہوگیا ۔دریں اثناء نواحی علاقہ چک نمبر168/10-Rکا رہائشی مستری محمد افضل ،اور چک نمبر169/10-Rکا رہائشی مستری محمد اسلم جو راولپنڈی میں راجگیری کرتے تھے گزشتہ روز پیڈ پرکام کرتے ہوئے پانچویں منزل سے نیچے آگرے اور شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے دونوں کی متیں ان کے آبائی علاقوں میں لائی گئیں اور دونوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جسمیں اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ رات جتوئی شہر کے رہائشی اور حسینی چوک میں دودھ کی شاپ مالک حسن خان ولد محمد ارشاد خان پٹرول پمپ شاپ سے مشروب پی کر جتوئی شہرآرہے تھے کہ سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر نے سائیڈ ماری جس سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا اور نعش آدھے گھنٹے تک روڈپر پڑی رہی نوجوان نے ایڑیاں رگڑ رگڑ کر جان دے دی ریسکو 1122بھی آدھے گھنٹے بعد آئی اور متوفی کی نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی پہنچایا اس دوران آئل ٹینکر ڈرائیورفرار ہوگیا جتوئی پولیس نے آئل ٹینکرنمبرRIS۔7297۔16 کو قبضے میں لے کرقانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر