ہائیکورٹ ملتان بنچ کا چچا کی تحویل سے برآمد ہونیوالے 3 بچوں کو ماں کے حوالے کرنیکا حکم

ہائیکورٹ ملتان بنچ کا چچا کی تحویل سے برآمد ہونیوالے 3 بچوں کو ماں کے حوالے ...

  



ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے چچا کی تحویل سے برآمد ہونے والے 3 بچے والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دیاہے جبکہ بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے چیخ و پکار شروع کر دی اورخاتون بچوں کوگھسیٹتے (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

ہوئے ساتھ لے گئی۔ فاضل عدالت میں وہاڑی کی نورین بی بی نے درخواست دائرکی تھی کہ اس کاشوہرنور محمد اڑھائی سال پہلے وفات پا چکاہے اوراس کے3بچوں عمر، نذر اور سمیرا کوان کے چچانے زبردستی اپنے پاس رکھاہواہے اوراس سے ملاقات بھی نہیں کرنے دی جاتی ہے اس لئے بچوں کو جان کے خطر ہ کے پیش نظر برآمدکرکے اس کے حوالے کرنے کا حکم دیاجائے۔فاضل عدالت کے حکم پر پولیس تھانہ ٹھینگی نے بچوں کو برآمدکرکے گزشتہ روزعدالت پیش کیاگیاجس پر سماعت کے بعدبچوں کووالدہ کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔تاہم عدالت سے باہرنکلتے ہی بچوں نے چیخ و پکار شروع کر دی جس پر بچوں کی والدہ اور ماموں انھیں گھسیٹتے ہوئے ساتھ لے گئے۔

3بچے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...